امریکی گن شپ ہیلی کاپٹر پرسوارفوجیوں نے اس گھناونے جرم کا ارتکاب دوہزار سات میں کیا تھا۔ اس ویڈیو کے مطابق ہیلی کاپٹر پرسوار امریکی فوجی لوگوں کو گولیوں سے بھونتے وقت انہیں گالیاں بھی دے رہےہیں۔اس ویڈیو سے پتہ چلتاہے کہ ہیلی کاپٹر پرسوار امریکی فوجیوں نے لوگوں پراندھادھند فائرنگ کی اور اس گاڑی کو بھی نشانہ بنایا جوامریکیوں کی فائرنگ میں زخمی ہونے والے افراد کو بچانے کے لئے رکی تھی ۔ یہ ویڈیودوسرے ہیلی کاپٹرسے بنائي گئ تھی ۔
امریکی فوج کی بربریت کی اس ویڈیو کے سامنے آنے سے پنٹاگون کوایک اور رسوائي کا سامنا کرنا پڑرہاہے یادرہے یہ ویڈیو ایسے وقت میں سامنے آئي ہے جبکہ اس سےفروری میں پہلے امریکی اسپیشل فورسس نے اس بات کا اعتراف کیاتھا کہ انہوں نے اپنے جرم کے نشان مٹانے کےلئے تین افغان خواتین کے بدن سےگولیاں نکال لی تھیں۔
.......
/152